Site icon روزنامہ کشمیر لنک

کوڑے کے بدلے کتابیں، انڈونیشین لائبریری کا منفرد پروگرام

کوڑے کے بدلے کتابیں، انڈونیشین لائبریری کا منفرد پروگرام
انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں ایک موبائل لائبریری منفرد پروگرام چلا رہی ہے۔ پروگرام کے تحت بچے پلاسٹک کے کوڑے کے بدلےلائبریری سے کتابیں حاصل کرتے ہیں۔

جاوا میں ایک لائبریرین بچوں کو پلاسٹک کے کوڑے کے بدلے میں کتابیں مہیا کر تی ہیں۔ اس سے وہ دو طرح سے معاشرے پر اثر انداز ہو رہی ہیں۔ایک تو پلاسٹک کا کوڑا جمع کر کے ماحول کو صاف کیا جارہا ہے اور دوسرا یہ پروگرام بچوں میں کتب بینی کے شوق کو بڑھانے کا سبب بھی بن رہا ہے۔

پورے ہفتے خاتون لائبریرین اپنے تین پہیوں والی گاڑی پر کتابیں لاد کرگاوں میں جاتی ہیں۔ وہ گاؤں کے بچوں سے پلاسٹک کا کچرا وصول کرتی ہیں اور اس کے بدلے میں انہیں کتابیں دیتی ہیں۔

Exit mobile version