Site icon روزنامہ کشمیر لنک

وفاقی حکومت ڈنکے کی چوٹ پر 5سال پورے کرے گی، عبدالقیوم نیازی

وفاقی حکومت ڈنکے کی چوٹ پر 5سال پورے کرے گی، عبدالقیوم نیازی
وزیراعظم آزادجموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی کامیاب سیاسی حکمت عملی نے اپوزیشن کی تمام سازشیں ناکام بنا دیں ۔
وفاقی حکومت نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں 33قوانین پاس کرواکر تاریخ سازکامیابی حاصل کی ہے۔ ملک کو سیاسی عدم استحکام کا شکار کرنے کی اپوزیشن کی تمام کوششیں بری طرح فلاپ ہو گئیں۔وزیراعظم عمران خان کی حکومت نہ صرف پانچ سال پورے کرے گی بلکہ اگلے پانچ سال کے لیے بھی عوام اس پر اعتماد کا اظہار کریں گے ۔

عمران خان اور ان کی ٹیم نے پاکستان میں ہونے والی تاریخی قانون سازی سے آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کی کامیابی کی بنیاد رکھ دی۔چور اپوزیشن ماضی کی طرح روتی پیٹتی ہی رہے گی عمران خان کی حکومت ڈنکے کی چوٹ پر 5سال پورے کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد جموں کشمیر ہائوس میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی نے کہا ہے کہ اوورسیزپاکستانی ہماری پہچان ہیں۔

نئے پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے اوورسیز پاکستانیوں کی جدوجہد قابل تحسین ہے انہیں ووٹ کا حق دینے کاانقلابی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی جرات مندانہ لیڈرشپ کی عکاسی کرتاہے۔

Exit mobile version