Site icon روزنامہ کشمیر لنک

نوجوانوں کے لیے چار نئے پروگرامز: وزیراعظم کل آغاز کریں گے

نوجوانوں کے لیے چار نئے پروگرامز، وزیراعظم کل آغاز کریں گے

وزیراعظم عمران خان نے کل نوجوانوں سے خطاب کا فیصلہ کیا ہے جس میں نوجوانوں کےلیے 4 نئے پروگرامز کا آغازکیا جائے گا۔وزیراعظم نے کل کامیاب جوان سے مستفید ہونے والے نوجوانوں کو بلا لیا ہے۔ وزیراعظم کل میگا کنونشن میں نوجوانوں سے خطاب کریں گے۔

وزیراعظم 137 یونیورسٹیز میں 25 لاکھ طلباء کیلئے کامیاب جوان مرکز کا آغاز کریں گے،طلباء کو کیریر کونسلنگ، اسکالرشپ جاب پلیسمنٹ، بزنس سینٹر کی سہولیات دی جائیں گی۔وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ حکومت نوجوانوں کے لیے 2 پروگرامز لے کر آرہی ہے۔ اس میں سب سے پہلے اسکلز ایجوکیشن ہے جس کے لیے ہم ایک لاکھ 70 ہزار اسکالرشپس دے رہے ہیں، اس میں نوجوانوں کو ہنر مند بنایا جائے گا۔

پروگرام کی مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس میں سے 50 ہزار ایسی اسکالرشپس ہیں جو ہائی اینڈ اسکل ہے، مثلاً جدید ٹیکنالوجی جیسے آرٹیفیشل انٹیلیجنس وغیرہ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ وہ چیزیں آرہی ہیں کہ 6، 6 ماہ کے کورسز کے بعد آپ کو وہ نوکریاں ملیں گی کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے کیوں کہ دنیا بہت تیزی سے ٹیکنالوجی کے انقلاب کی جانب جارہی ہے۔

ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ حکومت نوجوانوں کو دونوں طرح کے ہنر سکھائے گی، ہر کوئی ہائی ٹیکنالوجی کا کورس نہیں کرسکتا لیکن ہم 50 ہزار نوجوانوں کو موقع دیں گے۔انہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کے پاس اپنا کاروبار کرنے کے لیے کسی قسم کا آئیڈیا ہے جسے اسٹارٹ اپس کہا جاتا ہے اور آپ کے پاس پیسے نہیں ہیں تو اس کے لیے ہم نے ایک کھرب روپے مختص کیے ہیں۔

وزیراعظم نے بتایا کہ اس رقم سے کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کو قرضے دیے جائیں گے تاہم آپ کے پاس اپنے کام، کاروبار کا کوئی بھی آئیڈیا ہو تو آپ کو قرض کے حصول کے لیے میرٹ پر کوالیفائی کرنا پڑے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 100 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے تاکہ نوجوان اپنا کاروبار شروع کرسکیں۔

Exit mobile version