Site icon روزنامہ کشمیر لنک

بیٹی سے زیادتی کرنیوالے ملزم کو عدالت نے سزائے موت سنادی

بیٹی سے زیادتی کرنیوالے ملزم کو عدالت نے سزائے موت سنادی

حافظ آباد کی مقامی عدالت نے بیٹی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو سزائے موت سنادی۔مجرم ناصر علی کے خلاف یہ مقدمہ حافظ آباد کے تھانے میں بچی کے دادا نے اپریل 2021 میں درج کرایا تھا۔

مجرم نے صحتِ جرم سے انکار کرتےہوئے الزام لگایا کہ والد نے اس کےمویشی ہڑپ کرنےکے لیے مقدمے میں پھنسایا ہے۔سرکاری وکیل کا مؤقف تھا کہ بچی نے بار بار زیادتی کے بعد دادا کو شکایت لگائی۔

میڈیکل رپورٹ میں بچی سے زیادتی ثابت بھی ہوچکی ہے۔ سیشن جج نےفیصلے میں تحریر کیا کہ ناصر علی کسی رعایت کا مستحق نہیں۔عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنےکاحکم دیا ہے۔

Exit mobile version