Site icon روزنامہ کشمیر لنک

کورونا کی نئی قسم انتہائی خطرناک ہے: اسد عمر

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا کی نئی قسم انتہائی خطرناک ہے۔ نیا ویرینٹ پاکستان میں بھی آئے گا۔وفاقی وزیر اسد عمر نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کی نئی قسم سامنے آگئی ہے یہ ویرینٹ بہت خطرناک ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ کورونا کی نئی قسم دنیا میں پھیل رہی ہے۔ کورونا کا نیا ویرینٹ پاکستان میں بھی آئے گا۔ ہم نےخطرے کو کم کرناہے ۔
ان کا کہنا ہے کہ کورونا کی نئی قسم کے پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر احتیاط لازمی ہے۔ اس سے بچاو کےلیے ویکسین موثر ہوگی ۔ ہم حفاظتی اقدامات کر رہے ہیں۔

اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایس او پیز پرعمل سے کورونا کیسزمیں کمی آئی۔ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں کمی ہوئی ہے جس کی وجہ ویکسی نیشن ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ کورونا کی نئی قسم کے پھیلنے کے خدشے سے صوبوں کو آگاہ کردیا ہے۔ اگلے دو تین ہفتے اس حوالے سے نہایت اہم ہیں۔ اومی کرون ویرینٹ سے بچنے کا واحد راستہ ویکسی نیشن ہے۔

Exit mobile version