Site icon روزنامہ کشمیر لنک

بزدل انسان لیڈر شپ نہیں کر سکتا : وزیراعظم عمران خان

بزدل انسان لیڈر شپ نہیں کر سکتا : وزیراعظم عمران خان

جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں القادر یونیورسٹی کی افتتاحی تقریب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں چوروں کو برا نہیں سمجھا جاتا۔عمران خان نے کہا کہ ہم کرپشن کو برا نہیں سمجھیں گے تو معاشرہ تباہ ہوجائے گا۔

ملک میں چور ی کرنے والا لیڈر شپ نہیں کرسکتا بلکہ وہ معاشرے کونقصان پہنچاتا ہے خود غرض آدمی کبھی قائد نہیں بن سکتا وہ اپنی ذات سے اوپر سوچتا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ گزشتہ دنوں ایک کانفرنس ہوئی جس کا مہمان خصوصی وہ آدمی تھا جس کو عدالتیں سزا دے چکی ہیں۔ کرپشن کوبرانہیں سمجھیں گے تو معاشرہ بہتر نہیں ہوگا۔

لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں چوروں کو برا نہیں سمجھا جاتا۔ تقریب میں وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کوہردور میں چیلنجز سے نمٹتے دیکھا ہے۔ پاکستان کو اوپر جاتے اور پھر نیچے آتے بھی دیکھا۔ میں سیاست میں تبدیلی لانے کے لیے آیا تھا اور بطور تاریخ کا طالب علم اس نتیجے پر پہنچا کہ رسول اللہ ﷺکی سیرت پرچلنے میں ہی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایمان بہترین اور قیمتی تحفہ ہے، اللہ نے مجھے شہرت ،پیسہ اور سب کچھ دیا۔ رسول اللہ ﷺدنیا کے عظیم لیڈ رتھے ۔ اور انہیں کی سیرت پرچلنے میں کامیابی ہے اور جو لوگ رسول اللہ ﷺ کی راہ پرچلتے ہیں وہ آگے جاتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ترقی کے لیے ریاست مدینہ کےاصولوں پر عمل کرنا ہوگا۔ ہمارا تعلیمی نظام ہی ہماری کامیابی میں آڑے آگیا۔ تعلیمی نظام تقسیم ہوا اور مسائل نے جنم لیا۔

تعلیمی نظام میں یکسانیت ضروری ہے۔ یکساں نظام تعلیم سے غریب کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عظیم قوم بننے کے لیے بہترین کردار کا ہونا ضروری ہے۔ دنیا میں اسلام کے خلاف جو بھی عمل ہوتا ہے سب سے زیادہ ردعمل پاکستان سے آتا ہے۔

ملک میں سب سے بڑا مسئلہ مغربی ثقافت کا عام ہونا ہے۔ مغربی ثقافت روحانی طور پر زوال پذیر ہورہا ہے۔ مغرب میں چرچز بند ہورہے ہیں ،نوجوانوں کی رہنمائی نہیں کی جارہی۔

ٹیکنالوجی کے بارے میں بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ موبائل فون انقلاب ضرور لایا لیکن اخلاقی طور پر نوجوانواں کو کمزورکرنے میں کردار اداکررہا ہے۔ بچوں اورنوجوانوں کی سرگرمیوں کی نگرانی لازمی ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ مغرب آج سیرت ﷺ پرریسرچ کررہاہے کیونکہ وہاں فتویٰ لگ جانے کا ڈر نہیں ہے۔

Exit mobile version