Site icon روزنامہ کشمیر لنک

پاکستان پیپلزپارٹی سب سے بڑی سیاسی قوت ہے: چوہدری محمدیٰسین

پاکستان پیپلزپارٹی سب سے بڑی سیاسی قوت ہے: چوہدری محمدیٰسین

صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر و ممبر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری محمدیٰسین نے کہا ہے کہ مسلط کردہ حکمران ایوان کے اندر اور باہر جمہوری اقدار کا جنازہ نکال رہے ہیں ۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر پشاور کے جلسہ میں رکاوٹیں ڈالنا فسطائی اور امرانہ سوچ کاعکاس ہے ۔

سینٹ کے چیئرمین کے انتخاب سے حالیہ قانون سازی اور اب پشاور کے جلسہ میں رکاوٹ ڈالنا تحریک انصاف کی حکومت شدید بوکھلاہٹ اور گھبراہٹ کاشکار ہے۔ پشاور جلسہ کو روکنے کی جسارت کی گئی تو نتائج کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔

امرانہ حکومت کے جانے کاوقت آگیا ہے کارکن بلاخوف خطر پشاور کے جلسے میں شرکت کریں اور حکمرانوں کو بتادیں کہ آج بھی پاکستان پیپلزپارٹی سب سے بڑی سیاسی قوت ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی کے عہدیداران و کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ حکمران سمجھ چکے ہیں کہ ان کے جانے کا وقت آگیا ہے اس لیے اب یہ اداروں کو کنٹرول کرنے کے لئے اپنی مرضی کی قانون سازی کررہے ہیں الیکشن کمیشن کو تابع کر کے آنے والے وقت میں دھاندلی کی راہ ہموار کرنا چاہتے ہیں۔

یہ اپنے تمام ناپاک منصوبوں میں ناکام ہوں گے۔ تحریک انصاف سہاروں کے ذریعے چل رہی ہے یہ کوئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ مختلف خیال لوگوں کی انجمن ہے جو جلد پروگرام ختم ہونے کے بعد بکھر جاتی ہے ۔ تحریک انصاف کے بھی بکھرنے کا وقت آن پہنچا ہے۔
انہوں نے کہاکہ یہ لوگ پاکستان پیپلزپارٹی کے خلاف تمام حربے استعمال کر کے دیکھ چکے ہیں لیکن ہرحربے میں ان کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی قیادت میں جلد ہی برسراقتدار آئے گی اور عوامی محرومیوں کا ازالہ کریگی۔

Exit mobile version