Site icon روزنامہ کشمیر لنک

ساتویں پی ایس ایل کے انعقاد میں تاخیر کا اندیشہ

لاہور : پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کے معاملات میں تیزی نہ آ سکی، کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کے لیے رجسٹریشن ، ٹریڈنگ اور ری ٹینشن سمیت دیگر تمام معاملات تاخیر کا شکار ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی کھلاڑیوں کی ٹریڈنگ اور ری ٹینشن کا عمل بھی شروع کیا جانا ہے اس کے علاوہ پی ایس ایل ڈرافٹنگ کے لیے8 سے 10 دسمبر کی تاریخیں تجویزکی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈرافٹنگ اب14 اور15 دسمبر کو ممکن ہو سکتی ہے۔ پی ایس ایل کے آغاز کے لیے 26 جنوری کی تاریخ تجویز کی گئی تھی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کراچی میں پی ایس ایل کے آغاز میں 3سے4دن کی تاخیر ہوسکتی ہے،غیر ملکی لیگ کے ساتھ تاریخیں متصادم ہونے پر رجسٹریشن میں مشکلات درپیش ہیں۔

Exit mobile version