تھائی لینڈ کی معروف فوڈ چین کمپنی نے بھنگ کے پتوں والا ایک پیزا متعارف کروایا ہے جس کا نام ‘کریزی ہیپی پیزا’ ہے۔ بھنگ والے پیزا کی خاص بات یہ ہے کہ پیزا بھنگ کے پتوں سے نہیں بنایا گیا بلکہ پتوں کو ٹاپنگ کے طور پر تیار شدہ پیزا پر رکھا جاتا ہے، تو یہ آپ کی مرضی ہے آپ اسے کھائیں یا نکال دیں۔
مقامی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کمپنی کے جنرل مینیجر نے بتایا کہ یہ ایک مارکیٹنگ مہم ہے، بھنگ کی ان چند پتیوں کو بہت زیادہ کھانے کے بعد بھی آپ کو ہلکا پھلکا ہی نشہ محسوس ہوگا۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس پیزا کو متعارف کروانے کا مقصد یہی ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس جانب متوجہ ہوں اور ہماری کمپنی کی مشہوری ہو۔
رپورٹس کے مطابق کمپنی نے 9 انچ کے پیزا کی قیمت 499 بھات یعنی 2 ہزار 615 پاکستانی روپے رکھی ہے۔
تھائی لینڈمیں بھنگ کے پکوڑوں کے بعد اب ‘بھنگ والا پیزا’ کھائیں
تھائی لینڈ کی معروف فوڈ چین کمپنی نے بھنگ کے پتوں والا ایک پیزا متعارف کروایا ہے جس کا نام ‘کریزی ہیپی پیزا’ ہے۔بھنگ والے پیزا کی خاص بات یہ ہے کہ پیزا بھنگ کے پتوں سے نہیں بنایا گیا بلکہ پتوں کو ٹاپنگ کے طور پر تیار شدہ پیزا پر رکھا جاتا ہے، تو یہ آپ کی مرضی ہے آپ اسے کھائیں یا نکال دیں۔