Site icon روزنامہ کشمیر لنک

کرینہ کپور امیتابھ بچن کو بُرا آدمی کیوں سمجھتی تھیں؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن نے بالی وڈ میں بیبو کہلائے جانے والی کرینہ کپور کے پاؤں دھوئے تھے؟

بھارتی میڈیا پر ماضی کا ایک قصہ زیرِ گردش ہے جس میں بتایا گیا کہ ایک وقت ایسا بھی تھا جب کرینہ امیتابھ کو بہت برا آدمی سمجھتی تھیں

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 1983 کا ہے جن دنوں بالی وڈ فلم ‘پکار ‘کی عکسبندی ہورہی تھی، پکار میں امیتابھ کے ہمراہ کرینہ کے والد رندھیر کپور نے اداکاری کی تھی۔ امتیابھ نے خود بتایا تھا کہ کرینہ شوٹنگ دیکھنے پکار کے سیٹ پر پہنچیں اور شوٹنگ کے دوران ایک سین ایسا آیا جب میں رندھیر کپور کو بری طرح پیٹ رہا تھا۔

امیتابھ بچن کے مطابق ننھی کرینہ کو اُس وقت یہ بات بالکل پسند نہیں آئی اور وہ شوٹنگ کے درمیان ہی مٹی پر ننگے پاؤں بھاگتی ہوئی آئیں اور والد سے لپٹ گئیں۔

اداکار نے مزید بتایا کہ کرینہ کی آنکھوں میں آنسو تھے اور وہ بے حد پریشان دکھائی دے رہی تھیں۔ میں نے پھر کرینہ کو اپنے پاس بٹھایا اور مٹی لگے پاؤں کو پانی سے دھویا۔ ساتھ ہی سمجھایا کہ یہ صرف فلم ہے۔

خیال رہے کہ امیتابھ بچن اور کرینہ کپور نے بالی وڈ کی کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا جن میں ‘کبھی خوشی کبھی غم’ ، ‘دیو’ اور ‘ستیاگراہ’ شامل ہیں۔

Exit mobile version