Site icon روزنامہ کشمیر لنک

یاسین ملک رہائی کا معاملہ عالمی سطح پر اُٹھایا ہوا ہے

صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک کی ایوان صدر کشمیر ہائوس میں ملاقات۔

اس موقع پر محترمہ مشعال حسین ملک نے صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو صدارت کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انتہاء پسند مودی حکومت اور قابض افواج کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔

صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مشعال حسین ملک سے یاسین ملک کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور انہیں بتایا کہ ہم نے یاسین ملک کی صحت اور رہائی کا معاملہ عالمی سطح پر اُٹھایا ہوا ہے۔ اس موقع پر صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر اور حریت قیادت کو مشترکہ طور پر بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے آشکار کرنا ہوگا تاکہ عالمی برادری بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور بھارت

کو انسانی حقوق کی پامالیوں سے روکے۔

Exit mobile version