Site icon روزنامہ کشمیر لنک

سعودی عرب میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کا پہلا کیس

سعودی عرب

سعودی عرب میں عالمی وبا کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے پہلے کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ شمالی افریقہ سے آنے والے شخص میں اومیکرون کی تشخص ہوئی ہے جسے قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ نئے کورونا وائرس سے نپٹنے کے لیے قائم کمیٹی کام کر رہی ہے جب کہ بیرون ممالک سے آنے والے تمام مسافروں کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز یورپی ممالک اسپین اور سویڈن میں عالمی وبا کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے پہلے کیس کی تصدیق ہوئی تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسپین کے شہر میڈرڈ میں 51 سالہ شخص میں اومیکرون وائرس کی تشخیص ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق متاثرہ شخص 28 نومبر کو جنوبی افریقہ سے واپس اسپین پہنچا تھا۔

دوسری جانب سویڈن کے صحت کے حکام نے بھی ملک میں اومیکرون کے پہلے کیس کی تصدیق کر دی ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے جنوبی افریقا سے واپس لوٹنے والے ایک شخص میں اومیکرون پایا گیا ہے۔

Exit mobile version