Site icon روزنامہ کشمیر لنک

میرپور: لاپتہ بچی ریپ کے بعد قتل ہوئی، لاش جنگل سے برامد

بچی ریپ کے بعد قتل

آزاد کشمیر کے ضلع میرپور کے علاقے ڈوڈیال سے سے پچیس دن قبل لاپتہ بچی ریپ کے بعد قتل ہوئی۔ پولیس نے  13 سالہ معصوم کنول مطلوب کی لاش جنگل سے برامد کر لی۔ پولیس کے مطابق لاش ملزم کی نشاندہی پہ قریبی جنگل سے ملی۔ 35 سالہ ملزم پہلے سے پولیس کی حراست میں ہے۔ ملزم کا تعلق فیصل آباد سے ہے جو روزگار کے سلسلہ میں کافی عرصہ سے ڈڈیال میں مقیم تھا۔

آزاد کشمیر کے علاقے کھٹار ڈڈیال سے 25 روز قبل غائب ہونے والی 12 سالہ بچی کی لاش مل گئی ہے۔ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا۔ پولیس افسر عمار ڈار نے کشمیر لنک ڈیجٹل کو بتایا کہ کنول چھٹی جماعت کی طالبہ تھی۔  وہ 25 روز قبل شام کے وقت گھر سے نکلی لیکن واپس نہیں آئی۔ اس کے اغوا کا مقدمہ ڈوڈیال تھانے میں درج تھا۔

 بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق 12 سالہ بچی کنول چھٹی جماعت کی طالبہ تھی اور 25 روز قبل شام کے وقت گھر سے نکلی لیکن واپس نہیں آئی، اس کے اغوا کا مقدمہ تھانے میں درج تھا

پولیس حکام کے مطابق لاپتہ ہونے والی  بچی کی لاش جنگل سے برآمد ہوئی۔ اور اسےمقامی ہوٹل پر کام کرنے والے ویٹر نے زیادتی کے بعد قتل کردیا تھا۔ 35 سالہ ملزم نے بچی کو ریپ کے بعد قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔

اپنے بیان میں ملزم نے بتایا کہ اس کا تعلق فیصل آباد سے ہے۔  وہ روزگار کے سلسلہ میں کافی عرصہ سے ڈڈیال میں اپنے بھائی کے ساتھ مقیم تھا۔ اور اس کا بھائی  ٹھیکدار ہے۔ بچی لاپتہ ہونے کے بعد ملزم بھی اچانک روپوش ہو گیا۔

پولیس کی سات رکنی ٹیم نے 25 روزہ تحقیق کے بعد اس واعے کا سراغ لگا لیا۔ پولیس نے شک کی بنیاد پر ملزم کو فیصل اباد سے حراست میں لیا۔ تفتیش کے دوران اس نے بچی کو ریپ کے بعد قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔ اسی کی نشاندہی پر پولیس نے لاش برامد کی۔

Exit mobile version