Site icon روزنامہ کشمیر لنک

پی ڈی ایم کا اجلاس: لانگ مارچ اور استعفے دینے کی سفارش

پی ڈی ایم

پی ڈی ایم کا اجلاس: لانگ مارچ اور استعفے دینے کی سفارش

اسلام آباد: پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی اسٹیرنگ کمیٹی نے لانگ مارچ اور استعفے دینے کی رائے دے دی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں لانگ مارچ اور اسمبلیوں سے استعفوں کے آپشن پر غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی نے لانگ مارچ اور استعفوں سے متعلق سفارشات تیار کر لیں اور اراکین نے رائے دی کہ لانگ مارچ بھی ہونا چاہیے اور استعفے بھی دینے چاہئیں۔

لانگ مارچ اور استعفوں کے وقت اور تاریخ کا تعین پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس کرے گا جبکہ لانگ مارچ سے پہلے چاروں صوبوں میں کنونشن اور احتجاجی جلسے کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
اسٹیئرنگ کمیٹی کی سفارشات کل پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔

پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا کہ اسٹیئرنگ کمیٹی کی سفارشات کو کل سربراہی اجلاس میں پیش کیا جائے گا اور اسٹیئرنگ کمیٹی کی سفارشات کی منظوری پارٹی سربراہان دیں گے۔

Exit mobile version