کراچی

کراچی میں گرین لائن بس سروس کا افتتاح10 دسمبر کو ہوگا

کراچی میں گرین لائن بس سروس کا افتتاح10 دسمبر کو ہوگا

کراچی والوں کے لیے اچھی خبر آگئی۔ گرین لائن بس سروس اسی مہینے سے چلنا شروع ہو جائےگی۔ وفاقی حکومت نے کراچی میں بی آرٹی گرین لائن منصوبے کا افتتاح مقررہ تاریخ سے پہلے کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

وفاقی وزیر اسد عمر نےسوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ وزیر اعظم گرین لائن منصوبے کا افتتاح 10 دسمبر کو کریں گے ۔ اسد عمر نے اس سے قبل 25 دسمبر کو منصوبے کے افتتاح کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ منصوبے کو پندرہ دن پہلے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایس آئی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ 10 دسمبر کو بس سروس کا افتتاح ہو گا لیکن فی الحال یہ نہیں بتا سکتے کہ عوام کو یہ بسیں کب میسر آسکیں گی۔انہوں نے بتایا ہے کہ آزمائشی آپریشن افتتاح کے بعد شروع ہو گا۔ آزمائشی آپریشن کے بعد بسیں عوام کے لئے دستیاب ہوں گی۔ کم سے کم کرایہ 15 روپے اور زیادہ سے زیادہ کرایہ 55 روپے رکھنے کی تجویز زیر غور ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ80 بسوں کو چلانے کے لئے 200 ڈرائیورز کو بھرتی کیا گیا ہے۔ انتظامی اور مرمتی امور کی انجام دہی کے لئے 200 افراد بھرتی کیئے گئے ہیں ۔ دو ٹو ٹرکس 24 گھنٹے ٹریک پر موجود ہوں گے۔ جوخراب بس کو سرجانی ٹاؤن بس ڈپو پر منتقل کریں گے ۔

وفاقی وزیر اسد عمر نےسوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ وزیر اعظم گرین لائن منصوبے کا افتتاح 10 دسمبر کو کریں گے ۔ اسد عمر نے اس سے قبل 25 دسمبر کو منصوبے کے افتتاح کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ منصوبے کو پندرہ دن پہلے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب ایس آئی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ 10 دسمبر کو بس سروس کا افتتاح ہو گا لیکن فی الحال یہ نہیں بتا سکتے کہ عوام کو یہ بسیں کب میسر آسکیں گی۔

انہوں نے بتایا ہے کہ آزمائشی آپریشن افتتاح کے بعد شروع ہو گا۔ آزمائشی آپریشن کے بعد بسیں عوام کے لئے دستیاب ہوں گی۔ کم سے کم کرایہ 15 روپے اور زیادہ سے زیادہ کرایہ 55 روپے رکھنے کی تجویز زیر غور ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ80 بسوں کو چلانے کے لئے 200 ڈرائیورز کو بھرتی کیا گیا ہے۔ انتظامی اور مرمتی امور کی انجام دہی کے لئے 200 افراد بھرتی کیئے گئے ہیں ۔ دو ٹو ٹرکس 24 گھنٹے ٹریک پر موجود ہوں گے۔ جوخراب بس کو سرجانی ٹاؤن بس ڈپو پر منتقل کریں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں