دنیا کی معمر ترین ٹیسٹ کرکٹر ایلین ایش دنیا سے رخصت ہو گئیں۔ ان کی عمر 110 سال تھی۔
ایلین ایش نے جنگ عظیم دوئم سے پہلے بھی انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی طرف سے کرکٹ کھیلی۔ وہ دنیا کی معمر ترین ٹیسٹ کرکٹر تھیں۔
The thoughts of everyone at the ECB are with the family and loved ones of Eileen Ash, who has died aged 110.
— England Cricket (@englandcricket) December 4, 2021
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے ان کے انتقال کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کیا ہے۔ ٹویٹ میں لکھا گیا ہے کہ انگلینڈ کر کٹ بورڈ کی ہمدردی ایلین ایش کے خاندان کے ساتھ ہیں۔
ایلین ایش دائیں ہاتھ کی فاسٹ بولر تھیں جنہوں نے اپنے کیریئر میں 10 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو آسٹریلیا کیخلاف 1937 میں کیا تھا۔ وہ 1949 میں ایشز کھیلنے انگلش ٹیم کے ہمراہ آسٹریلیا بھی گئی تھیں۔