Site icon روزنامہ کشمیر لنک

اداکارہ وینا ملک کی ماں نے اسد خٹک کو بوتل دے ماری

وینا ملک

بچوں کے حوالگی کیس میں عدالت میں آئے وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک کو اداکارہ کی ماں نے بوتل دے ماری۔

راولپنڈی کی مقامی عدالت میں اداکارہ وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک کی جانب سے بچوں کو تحویل میں لینے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت کے باہر اسد خٹک میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ قریب موجوداداکارہ وینا کی والدہ نے اسد خٹک کو بوتل دے ماری۔ وینا ملک نے بھی ماں کا ساتھ دیا اور سابق شوہر اسد خٹک کو برا بھلا کہتی رہیں۔

پویس اہلکار اور گارڈز انہیں دور لے گئے۔بچوں کی حوالگی کے کیس میں اسد خٹک کے وکیل نے بچوں سے ملاقات نہ کروائے جانے پر شکایت کی اور کہا، آج بچوں کی ملاقات کرانی تھی۔ گزشتہ پیشی پر نہ لانے کی بنا پر عدالت نے جرمنانہ کیا تھا۔

وینا ملک کے وکیل نے جواب میں بتایا کہ بچوں کو ملانے کا عدالت سے کوئی تحریری حکم نہیں۔ ہم چاہتے بچوں کو ملوائیںں لیکن بچے بیمار ہیں کراچی میں ہیں کیسے لائیں؟اسد خٹک نے بچوں سے ملاقات کرنی ہے تو گھر پر آجائیں۔

عدالت نے بچوں کو والد سے ملوانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بچوں کو آج نہ ملایا گیا تو تحریری آڈر دیں گے۔ کیس کی سماعت ڈیوٹی جج سول جج غلام اکبر نے کی۔

Exit mobile version