Site icon روزنامہ کشمیر لنک

پی ٹی آئی حکومت نے ملک وقوم کوتباہی کے دہانے پر پہنچادیا

پی ٹی آئی

صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر ممبر قانون ساز اسمبلی چوہدری یاسین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے ملک وقوم کوتباہی کے دہانے پر پہنچادیا۔

صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر ممبر قانون ساز اسمبلی چوہدری یاسین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت سندھ میں تعمیر وترقی کے عمل سے شدید پریشانی کا شکار ہے۔

سندھ حکومت کی کارکردگی اس وقت چاروں صوبوں کے مقابلہ میں بے مثال ہے۔ اس لیے وفاق پنجاب اور کے پی کے میں کوئی میگا پراجیکٹ نہ دے سکنے والی ناکام ترین حکومت کے وزراء اب دن رات صرف سندھ حکومت کے خلاف بیان بازی اور پروپیگنڈہ کے علاوہ کوئی کام نہیں کر رہے۔

ان وزراء نے بدتمیزی اور بدتہذبی کے ریکارڈ قائم کرنے سواء زمین پر کوئی کام نہیں کیا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے لاہور کے ضمنی انتخابات کی مہم ختم ہونے کے بعد اسلام آباد روانگی سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے پاس کوئی بیانیہ نہیں احتساب کے نام پر ان لوگوں نے سیاسی انتقام کا ڈرامہ رچائے رکھا۔ ایک کروڑ نوکریوں کے نام پر عوام کو بے وقوف بنایا اور لاکھوں لوگوں کو بے روز گار کر دیا۔

مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر اور روپیہ اپنی تاریخ کی کم تر سطح پر پنچا دیا۔ 50لاکھ گھروں کا نعرہ مارنے والوں نے لوگوں سے پہلے موجود چھت بھی چھین لیے۔ تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان کی معیثیت کے یہ حالات کسی دور میں نہیں ہوئے۔

کچھ ڈیلور تو کر نہیں سکے اور صرف سابق حکومتوں پر الزامات کی سیاست کر کے زندہ رہنا چاہتے ہیں لیکن عوام جان چکے ہیں کہ ان کی اصلیت بڑکیں مارنے کے سواء کچھ نہیں ان لوگوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔

Exit mobile version