وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ دلبرداشتہ ہو کر شکست تسلیم کرنا اصل ہار ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب کھیل کے میدان میں مقابلہ کرتے ہیں تو ہار اور جیت کاطریقہ سیکھتے ہیں۔ دلبرداشتہ ہوکر شکست تسلیم کرنا ہی اصل ہا ر ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ مشکل وقت میں مقابلہ کرنے والا گھبراتا نہیں۔ اسپورٹس زندگی کے عملی میدان میں مقابلے کا فن سکھاتی ہے۔ میں نے زندگی کے 21سال انٹرنیشنل اسپورٹس گراؤنڈزمیں گزارے اور یہی سیکھا کہ کھیلوں سےانسان کومشکلات سےلڑناآجاتاہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ 70فیصد پاکستانی 30سال کے عمر سے کم ہیں۔ ہم نے اپنے نوجوانوں کے لیے کھیل کےمیدان آباد کرنے ہیں ۔کوشش ہے پاکستان انٹرنیشل سپورٹس میں پوری طرح حصہ لے۔
ان کا کہنا ہے کہ سارے پاکستان میں کھیلوں کے میدان بنائیں گے۔ اسپورٹس باڈیز کی مکمل طور پر اصلاح کریں گے۔ نئی اسپورٹس پالیسی کے تحت باڈیز میں موجود مافیاز کو ختم کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان نے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار کو ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کی لانچنگ پر خراج تحسین پیش کیا ۔
معاون خصوصی عثمان ڈار نے تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان کے نوجوانوں کو گلی سے گراؤنڈاور پھر فائنل راؤنڈ تک لے جائیں گے۔ ہم سب مل کر کامیاب ہیروز کو سامنے لائیں گے۔ وفاقی وزیر فہمیدا مرزا نے کہا پے کہ ہمارے نوجوانوں کے لیے کامیاب جوان پروگرام بہترین ہے۔ اسپورٹس سے مافیا کا خاتمہ کیا جائے گا۔ وزیراعظم عمرن خان کے وژن کے مطابق اسپورٹس پالیسی بنائی گئی ہے۔
اسلام آباد کے اسپورٹس کمپلیکس میں کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ کھلاڑیوں نے مشعل جلا کر گروانڈ کا چکر لگایا۔ منصوبے تحت ایک کروڑ نوجوان کو کھیلوں کے مختلف مقابلوں میں حصہ لیں گے۔ پروگرام میں کرکٹ ، ہاکی ، فٹ بال سمیت بارہ کھیل شامل کیے گئے ہییں