Site icon روزنامہ کشمیر لنک

آزاد کشمیر قانون سازاسمبلی کا اجلاس 10 دسمبر کو طلب

کشمیر

صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹرسلطان محمود چودھری نے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس 10دسمبر 2021ء بروز جُمعتہ المبارک بوقت10:00بجے دن بمقام بلاک نمبر 12سول سیکرٹریٹ مظفرآباد طلب کر لیا۔

قانون سازی،قراردادیں،توجہ دلائونوٹسز،سوالوں کے جوابات کارروائی کاحصہ۔ قانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیر سیکرٹریٹ سے نوٹیفیکیشن بغرض اطلاع عام جاری کر دیا گیا ہے۔

اجلاس میں قانون سازی، قراردادہا، توجہ دلائو نوٹسزاور سوالات کے جوابات کارروائی کا حصہ ہونگے۔ سپیکر اسمبلی چوہدری انوار الحق اجلاس کی صدارت کریں گے۔

Exit mobile version