Site icon روزنامہ کشمیر لنک

پاکستان فضائیہ دنیا کی بہترین ائیر فورس ہے: تنویرالیاس

پاکستان فضائیہ

پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر و سینئر موسٹ وزیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ پاکستان فضائیہ دنیا کی بہترین ائیر فورس ہے۔

پاک فضائیہ کے سیاچن ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہید ہونے والے دونوں پائلٹس میجرعرفان برچہ اور میجر راجہ ذیشان جہانزیب شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فضائیہ نے ہمیشہ اپنی جانیں جان آفریں کے سپرد کر کے ملک و قوم کا سر فخر سے بلند رکھا۔

پاک فضائیہ دنیا کی سب سے بہترین ائیر فورس ہے۔ جس نے 1965ء کی جنگ ہو یا ہندوستان کی جانب سے فروری 2019 میں ایل او سی کی خلاف ورزی، وطن کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو شکستِ فاش دی ہے۔

سیاچن میں پاک فضائیہ کے ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہید ہونے والے پائلٹس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ افواج پاکستان دنیا کی سب سے بہترین فوج ہے جس نے دنیا کی تاریخ میں اپنے ملک میں دہشت گردی کا قلع قمع کیا۔ زلزلہ ہو یا سیلاب افواج پاکستان نے ہمیشہ اپنے لوگوں کی مدد کی ہے۔

پاک فضائیہ نے ملک و قوم کے لیے قربانیوں کی جو لازوال تاریخ رقم کی ہے وہ رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیگی۔ دشمن نے جب بھی ہمارے وطن کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو افواج پاکستان نے اسکو منہ توڑ جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ جس قوم کے جوان اپنے فورسز میں جام شہادت نوش کرنے کے لیے بھرتی ہوں اس قوم کو دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی۔

افواج پاکستان میں ہمارے جوان تنخواہ کے لیے نہیں بھرتی ہوتے بلکہ اپنی جو انیاں اور جانیں اس دھرتی پر نچھاور کرنے کے لیے بھرتی ہوتے ہیں۔

سیاچن میں پاک فضائیہ کے ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہید ہونے والے پائلٹس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ افواج پاکستان دنیا کی سب سے بہترین فوج ہے جس نے دنیا کی تاریخ میں اپنے ملک میں دہشت گردی کا قلع قمع کیا۔ زلزلہ ہو یا سیلاب افواج پاکستان نے ہمیشہ اپنے لوگوں کی مدد کی ہے۔

پاک فضائیہ نے ملک و قوم کے لیے قربانیوں کی جو لازوال تاریخ رقم کی ہے وہ رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیگی۔ دشمن نے جب بھی ہمارے وطن کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو افواج پاکستان نے اسکو منہ توڑ جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ جس قوم کے جوان اپنے فورسز میں جام شہادت نوش کرنے کے لیے بھرتی ہوں اس قوم کو دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی۔

Exit mobile version