معروف اسپورٹس صحافی ڈاکٹر نعمان نیاز کے والد رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے۔
والد کے انتقال کی خبر نعمان نیاز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے دی جہاں انہوں نے والد کی تصاویر شیئر کیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے والد ناصرف ایک باپ بلکہ دیانتداری اور دیانت کے اعتبار سے اعلیٰ ترین اور حقیقی انسان تھے۔
نعمان نیاز نے مزید لکھا کہ مجھے یقین نہیں آرہا ہے کہ وہ ہمیں چھوڑ کرچلے گئے ہیں۔
My father Lieutenant General Hamid Niaz 19th PMA Long course has passed away, aged 86 years. Not only a father he was a man highest on integrity & honesty.A real man, he was. I am a popper without him. I can’t imagine he has left us 🙏 pic.twitter.com/t61meiFOsF
— Dr. Nauman Niaz (@DrNaumanNiaz) December 7, 2021
اس سے قبل نعمان نیاز نے 7 دسمبر کو ٹوئٹ میں کہا تھا کہ میں گھر واپسی کی پرواز میں سوار ہونے کا انتظار کر رہا ہوں، میرے والد، دوست اور ایک ایسا شخص جس نے میرے برے وقت سے گزرنے میں میری مدد کی وہ وینٹی لیٹر پر ہے۔
نعمان نیاز نے اپنی ٹوئٹ میں دعاؤں کی درخواست بھی کی تھی۔