مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے کورونا وائرس کے خاتمے سے متعلق ایک اور پیشگوئی کر دی۔
مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میرے اندازے کے مطابق سال 2022 میں کورونا کی وبا کسی بھی وقت ختم ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال 2021 میں کورونا وائرس کے خاتمے کے امکانات موجود تھے لیکن لوگوں کی ویکسی نیشن کے عمل میں سستی اور اس کی مختلف اقسام سامنے آنے پر اس امید نے دم توڑ دیا۔
بل گیٹس نے کہا کہ کورونا کی نئی قسم اومی کرون بلاشبہ ایک خطرناک قسم ثابت ہو رہی ہے لیکن ویکسینز کی موجودگی اور اینٹی وائرل ادویات کے استعمال میں تیزی اس وائرس کو جلد ختم کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔
انہوں نے کہا ہے کہ اومی کرون کی اس لہر سے بہتر انداز سے نمٹنے کے لیے پوری دنیا تیار ہے اور ویکسینز کو اپ ڈیٹڈ کرنے کا کام بھی جاری ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ اینٹی وائرل ادویات کا استعمال اور ویکسی نیشن کے عمل کے بعد کورونا ایک جان لیوا مرض نہیں رہے گا بلکہ اس کی نوعیت میں بہت حد تک کمی واقع ہوجائے گی۔
خیال رہے کہ بل گیٹس اس سے قبل بھی کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے مختلف پیشگوئیاں کر چکے ہیں۔ جس میں بتایا گیا تھا کہ اس وبائی صورتحال اور لاک ڈاؤن سے مکمل نجات سال 2022 کے اختتام پر مل جائیگی اور دنیا ایک بار پھر سے سال 2019 کے معمولات زندگی گزارنے لگے گی۔