Site icon روزنامہ کشمیر لنک

کترینہ کا اپنی شادی پر رقص، وکی کوشال نے گانا گنگنایا

کترینہ

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے اپنی شادی میں سنگیت کی محفل میں چکنی چمیلی اور شیلا کی جوانی پر ڈانس کیا۔

بھارتی فلم انڈسٹری کی باربی ڈول کترینہ کیف آج وکی کوشال کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔ کترینہ کیف اور وکی کوشال کی شادی مکمل راز داری کے ساتھ کی جارہی ہے۔ تاحال ان کی شادی کی کوئی تصویر یا ویڈیو تو سامنے نہیں آئی لیکن ان شادی کی تقریبات سے متعلق مختلف خبریں گردش کر رہی ہیں۔

کترینہ کیف اور وکی کوشال کی شادی کی تقریبات میں کل ان کے سنگیت کی محفل سجائی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق محفل میں موسیقی اور رقص کا خوب تڑکا لگا۔ کترینہ کیف نے اپنے سنگیت کے موقع پر اپنے ہٹ نمبرز “چکنی چمیلی” اور” شیلا کی جوانی” پر ڈانس کر کے محفل کو چار چاند لگائے۔ ذرائع کے مطابق کترینہ کیف کی فیملی اور دوستوں نے بھی رقص میں ان کو خوب ساتھ نبھایا۔

سنگیت کے موقع پر دلہا میاں بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے۔ وکی کوشال نے کترینہ کیف پر فلمایا گیا گانا “تیری اور” گا کر جذبات کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ شادی کی تقریبات بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع مدھوپور سوائی کے سکس سینسز فورٹ میں ہو رہی ہیں۔ دونوں اداکاروں کا استقبالیہ ممبئی کے تاج لینڈ میں 11 دسمبر کو منعقد کیا جائے گا۔

شادی کی تقریبات کو خفیہ رکھنے کے لیے سیکیورٹےی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں وہیں میڈیا کوریج پر بھی مکمل پابندی ہے۔ شادی میں شریک ہونے والوں مہمانوں کے لیے بھی نوفون پالیسی اپنائی گئی ہے۔

Exit mobile version