Site icon روزنامہ کشمیر لنک

سندھ پر مسلط حکومت سے وہاں کی عوام پریشان ہے: فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سندھ پر مسلط حکومت سے وہاں کی عوام پریشان ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے فخر امام کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے سروے میں سیاسی طور پر ملک میں کرپشن نہ ہونے کی رپورٹ دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ راشن پروگرام میں 50 ہزار آمدن سے کم لوگوں کو 33 فیصد ریلیف ملے گا اور ایسا پروگرام دنیا بھر میں نہیں ہے۔ اس وقت سندھ کی صورتحال بہت خراب ہے اور سندھ میں جو مسلط حکومت ہے اس سے لوگ پریشان ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ سندھ کے علاوہ دیگر صوبوں کو مفت علاج کی سہولت مل رہی ہے ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ ہم مسلم لیگ ن کی طرح اورنج ٹرین بنانے کے بجائے لوگوں پر خرچ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 89 فیصد لوگوں نے کورونا میں حکومت کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور پاکستانیوں کو ایک طویل عرصے بعد ایماندار حکومت ملی ہے۔ 399 ارب روپے کسانوں کو اضافی آمدنی ہوئی ہے جبکہ کاٹن کی گروتھ میں 118 اور 46 ارب روپے چاول کی اضافی آمدن ہوئی ہے۔ یوریا کھاد کی کھپت میں بھی اضافہ ہوا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ڈی اے پی ہم نہیں بناتے اور اسی لیے اس کی قیمت کا انحصار غیر ملکوں پر ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے تاریخ کے سب سے بڑے سوشل پروٹیکشن پروگرام کا افتتاح کیا۔ خیبر پختونخوا اور پنجاب میں تمام خاندانوں کو سال میں 10 لاکھ روپے تک کا علاج مفت ہو گا۔

Exit mobile version