Site icon روزنامہ کشمیر لنک

کنول مطلوب کے قتل میں ملوث درندے کو پھانسی دلوائیں گئے

کنول مطلوب

صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین کا دورہ ڈڈیال کنول مطلوب شہید کی رہائشگاہ پچوانہ کٹھاڑ پہنچ گئے۔

کنول مطلوب کے بھائی ملک نبیل اور ان کے دیگر اہلخانہ سے اظہار افسوس اور فاتحہ خوانی کی کہ اللہ پاک مرحومہ کی مغفرت فرمائے جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آپ تمام گھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ اس موقع پر صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر چوہدری محمد یاسین نے ملک نبیل ان کی والدہ اور ان کے دیگر اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ کنول مطلوب کے ساتھ جو درندگی جس ظالم درندے نے درندگی کی ہے دلی دکھ ہوا ہے ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح اس ظالم نے جنسی زیادتی کے بعد معصوم بچی کو قتل کیا ہے اسی طرح اس ظالم درندے کو بھی کیفر کردار تک پہنچانے میں ہم اپنا بھرپور کردار ادا کریں گئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم وعدہ کرتے ہیں کہ ملزم کو پھانسی دلوائیں گئے انشا اللہ پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر آپ کے ساتھ کھڑی ہے اور اس واقعے کی بھرپور مزمت بھی کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کیس کا فوری سپیڈی ٹرائل کر کے حکومت آزادکشمیر اس ظالم درندے کو کیفر کردار تک پہنچا کر اس کو پھانسی پر لٹکائے تاکہ آئندہ کسی کی بیٹی یا بچی کے ساتھ ایسی درندگی نہ ہو سکے۔

بعد ازاں چوہدری محمد یاسین نے چوہدری محمد حنیف آف پچوانہ کٹھاڑ کی طرف سے دی گئی ٹی پارٹی میں بھی شرکت کی اور صادق آباد کٹھاڑ کے مقام پر چوہدری محمد اسلم حال مقیم سٹوک آن ٹرینٹ کی بھتیجی حاجی یعقوب کی بیٹی کی وفات پر ان کی رہائشگاہ پر فاتحہ خوانی اور اظہار تعزیت بھی کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کیس کا فوری سپیڈی ٹرائل کر کے حکومت آزادکشمیر اس ظالم درندے کو کیفر کردار تک پہنچا کر اس کو پھانسی پر لٹکائے تاکہ آئندہ کسی کی بیٹی یا بچی کے ساتھ ایسی درندگی نہ ہو سکے۔

Exit mobile version