Site icon روزنامہ کشمیر لنک

مخالفین کو بھی اعتماد ہے کہ عمران خان کرپشن میں ملوث نہیں

مخالفین

FEDERAL MINISTER FOR INFORMATION AND BROADCASTING CHAUDHARY FAWAD HUSSAIN, AND FEDERAL MINISTER FOR NATIONAL FOOD SECURITY AND RESEARCH, SYED FAKHAR IMAM ADDRESSING A PRESS CONFERENCE IN ISLAMABAD ON DECEMBER, 09, 2021.

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مخالفین کو بھی اعتماد ہے کہ وزیراعظم عمران خان کرپشن میں ملوث نہیں۔
ننانوے فیصد لوگوں نے کرونا کے دوران حکومت کی کارکردگی پر اعتماد کیا۔ حکومت پر اعتماد بحال ہورہا ہے رواں سال ملکی ترقی کی شرح پانچ فیصد رہنے کی امید ہے۔ ماضی کی نسبت کسانوںکو چار سو ارب اضافی دیا گیا۔ چینی پورے پاکستان میں نوے روپے ہے ،دودھ کی پیداوار بڑھانے کے لئے خوراک کا معیار بہتر کرنا ہوگا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ننانوے فیصد لوگوں نے کرونا کے دوران حکومت کی کارکردگی پر اعتماد کیا مخالفین کو بھی اعتماد ہے کہ وزیراعظم عمران خان کرپشن میں ملوث نہیں۔ حکومت پر اعتماد بحال ہورہا ہے رواں سال ملکی ترقی کی شرح پانچ فیصد رہنے کی امید ہے جو حالات ہیں اس سے امید ہے کہ گروتھ ریٹ پانچ فیصد سے بھی بڑھے گا۔ یوریا سترہ سو روپے میں مل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کی نسبت کسانوںکو چار سو ارب اضافی دیا گیا۔ چینی پورے پاکستان میں نوے روپے ہے جبکہ کراچی اور حیدر آباد میں چینی سو روپے کلو مل رہی ہے۔ پورے پاکستان میں آٹا گیارہ سو روپے کا مل رہا ہے جبکہ سندھ میں چودہ سو ساٹھ روپے تک مل رہا ہے۔ کپاس ایک سو چھتیس ارب ‘ چاول چھیالیس ارب اور کاشتکاروں کو چھیانوے ارب روپے اضافی آمدنی ہوئی۔

وزیراعظم عمران خان نے کل سب سے بڑے سوشل پروٹیکشن پروگرام کا اعلان کیا۔ حکومت کی سیاسی ساکھ اور اعتماد میں اضافہ ہوا پچاس ہزار سے کم آمدن والوںکو راشن پر تیس فیصد رعایت ملے گی۔ ہم بجلی کے مہنگے منصوبے لگا کر عوام کو نہیں لوٹ رہے۔ اس حوالے سے فخر امام نے کہا پچھلے سال گندم کی 27.5ملین ٹن پیداوار ہوئی 1960سے 2000تک زراعت کی اوسط ترقی چار فیصد رہی ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا نصاب جدید ہو۔

Exit mobile version