اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں واکنگ ٹریک پر واک کرتے شہری کو نامعلوم شخص نے چھریوں کے وار کرکے زخمی کردیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے واک کرتے شہری پر حملہ کیا اور فرار ہو گیا، زخمی شخص کو امدادی ٹیموں نے اسپتال منتقل کردیا۔ آئی جی اسلام آباد نے واقعہ کا نوٹس لے کر ملزم کی فوری گرفتاری کی احکامات جاری کردیئے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں ٹرک چھینے کی واردات ہوئی تھی۔ پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں کشمیر چوک پر ڈکیتی کی واردات میں مسلح ملزمان بندوق کی نوک پر ٹرک چھین کر فرار ہو گئے تھے۔
ذرائع کے مطابق تھانہ سیکریٹریٹ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔