Site icon روزنامہ کشمیر لنک

عمران خان نےمسئلہ کشمیرعالمی سطح پرجانداراندازمیں اجاگر کیا

عمران خان

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر جاندار انداز میں اجاگر کر رہے ہیں۔

انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال کی طرف دلاتا ہوں جہاں بھارتی فوج انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے۔ بھارت پر بین الاقوامی دبائو بڑھانے کی ضرورت ہے جس کے لئے ڈائسپورہ کو متحرک کرنا ہو گا۔ میری کوشش ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بین الاقوامی طور پر کوششیں کی جائیں۔ آج ہم انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر مقبوضہ کشمیر کے عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم اُن کی جدوجہد میں اُن کے ساتھ ہیں اور ہم اُن کی آواز دنیا کے ہر فورم پربھرپور انداز میں پہنچائیں گے۔

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے بھی گزشتہ روز کہا ہے کہ اگر بھارت میں کوئی بہتر حکومت آئے تو اُس سے مسئلہ کشمیر پر بات ہو سکتی ہے ہم نے کہا تھا کہ بھارت ایک قدم بڑھائے تو ہم دو قدم بڑھائیں گے لیکن بھارت اپنی روایتی ہٹ دھرمی پر قائم ہے لہذا اب وقت آگیا ہے کہ بھارتی مظالم کو انٹرنیشنل کمیونٹی کے سامنے بے نقاب کیا جائے کیونکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کی بے پناہ خلاف ورزیاں کر رہا ہے ۔

ہمیں اُسے دنیا کے سامنے بے نقاب کر دفاعی پوزیشن پر لانا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جموں و کشمیر لبریشن سیل کے تھنک ٹینک کشمیر ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر جموں کشمیر ہاوس اسلام آباد میں ایک سیمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرسیمینار سے بھارت میں پاکستان کے سابق سفیر عبدالباسط، سیکرٹری لبریشن سیل اعجاز حسین لون ،حریت رہنماء الطاف وانی ،نامور محقق اور دانشور ڈاکٹر مشتاق احمد،محقق اور دانشور ڈاکٹر عاصمہ شاکر خواجہ اوردیگر نے بھی خطاب کیا۔

Exit mobile version