پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کاآزاد کشمیر بھر میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کال پر صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر وممبر قانون ساز اسمبلی چوہدری محمد یاسین ،اپوزیشن لیڈر چوہدری لطیف اکبر کی قیادت میں پیٹرولیم مصنوعات سمیت ملکی تاریخ میں مہنگائی کی شدید ترین لہر کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا۔ آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے قبل صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر چوہدری یاسین اور لیڈر آف دی اپوزیشن چوہدری لطیف اکبر کی قیادت میں پاکستان پیپلزپارٹی کے ممبران اسمبلی چھتر چوک سے آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی تک مہنگائی کے خلاف احتجاجی مارچ کیا۔
احتجاجی مارچ میں سابق صدر سردار یعقوب خان،فیصل ممتاز راٹھور،بازل نقوی،میاں عبدالوحید،جاوید بڈھانوی،جاوید ایوب ،قاسم مجید،عامر یاسین،نبیلہ ایوب سمیت پیپلزپارٹی کے کارکنان نے شرکت کی۔ صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے معیشت کو تباہ کر دیا ہے ڈالر آسمان سے باتیں کر رہا ہے روپے کی قدر خظے میں سب سے کم ہو چکی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے عام آدمی مشکلات کا شکار ہے اشیاء ضروریہ میں ہوشرباء اضافہ ہو چکا ہے بے روزگاری کا طوفان برپا ہے غریب آدمی بچوں سمیت خود کشی پر مجبور ہے۔
آزاد کشمیر دارالحکومت مظفرآباد میں پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی کے ممبران اسمبلی اور مقامی قائدین کی قیادت میں عوام کا احتجاج#MehngaPetrolMehngaPakistan pic.twitter.com/vvvEOvxCJm
— PPP (@MediaCellPPP) December 10, 2021
تحریک انصاف کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ عوام عمران خان کی جانب سے کسی بھی چیز کا نوٹس لینے پر مزید خوفزدہ ہو جاتے ہیں کیونکہ اگلے ہی روز اس نوٹس لیے جانے کی وجہ سے مذکورہ اضافہ ڈبل ہو جاتا ہے انہوں نے کہا کہ لوگوں کے منہ سے زرق کا نوالہ بھی چھین لیا گیا ہے حالات خراب سے خراب تر ہوتے چلے جا رہے ہیں ۔ حکمرانوں کی پالیسیوں کو مسترد کر دیں یہ حالات رہے تو ملک کی بقاء خطرے میں پڑ جائے گی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کال اور پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری محمد یاسین کی ہدایت پر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر ایڈووکیٹ،ضلعی صدر راجہ پرویز اقبال،خواجہ ناصرالدین چک،راجہ رشید خان،خورشید اعوان ایڈووکیٹ،سید جواد ہمدانی،تیمور بیگ،اویس خان،راجہ سفیر خان،خواجہ حسن شریف،راجہ طاہر بشیرکی قیادت میں ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا کے سامنے مہنگائی،بیروز گاری،انتقامی تبادلہ جات،غیر ریاستی باشندوں کی تقرریوں کے خلاف سرینگر مظفرآباد روڈ بلاک کر کے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سابق امیدوار اسمبلی صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر ایڈدوکیٹ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے آئے روز مہنگائی کے بم گرا کر عوام سے روٹی کا نوالہ چھین لیا ہے غریب فاقہ کشیوں پر مجبور ہیں اور اپر کلاس عیاشیاں کر رہی ہے بیروز گاری،لاقانونیت،افراتفری پھیلائی جا رہی ہے وزیر اعظم تمام
سرکاری اخراجات پر عیاشیاں کر رہے ہیں۔
دریں اثنا ء مہنگائی کا طوفان ، پی پی پی بلوچ کا شدید احتجاج ، عمران خان کے خلاف نعرہ بازی ، گو عمران گو سے بلوچ گونج اُٹھا ۔ اس سے قبل بلوچ بازار میں جلوس نکالا گیا ، جس کی قیادت سابق صدارتی مشیر سردار عنایت اللہ عارف نے کی ،سردار رضا سدھن و دیگر بھی ہمراہ تھے ۔
جلوس چوک میں پہنچ کر جلسہ عام کی شکل اختیار کر گیا جس سے خطاب کرتے ہوے مقرر ین عمران خان کی پالیسیوں پر سخت تنقید کرتے ہوے کہا ہے کہ ان کا کسی بھی چیز پر کنٹرول نہیں وہ ملک کے اثاثے گروی رکھ کر قرض لئے جا رہے ہیں جس کا ملک کو آئندہ شدید نقصان ہو گا۔