Site icon روزنامہ کشمیر لنک

وزیراعظم سے اپوزیشن اراکین کی ملاقات،ترقیاتی پیکیج پرغور

وزیراعظم

وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبد القیوم نیازی سے قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری لطیف اکبر کی قیادت میں اپوزیشن ممبران اسمبلی کے وفد نے وزیراعظم ہاؤس پر ملاقات کی۔

وفد میں چوہدری محمدیاسین، سابق سپیکر شاہ غلام قادر، فیصل ممتاز راٹھور، سردارجاوید ایوب، جاوید اقبال بڈھانوی، سید بازل علی نقوی، کرنل(ر) وقاراحمد نور اور میاں عبدالوحید شامل تھے۔ ملاقات میں تحریک آزادی کشمیر، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال، پانچ سو بلین کا ترقیاتی پیکیج، آزادکشمیر کی تعمیر وترقی اور باہمی دلچسپی امور پر گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم نے اپوزیشن کے رویے کو مثالی قراردیا اور کہا کہ یہی اقدار تحریک آزادی کشمیر کا تقاضا ہیں۔ اس سے تحریک آزادی کشمیر کو عالمی سطح پر فائدہ ہوگا۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ اپوزیشن کا وفد خیر سگالی کے جذبے سے ملاقات کیلئے آیا۔

حکومت اپوزیشن سے اچھے مراسم کی خواہاں ہے جو تحریک آزادی اور مقبوضہ کشمیر کے حالات کا تقاضا ہے اور اس کے ساتھ آزادکشمیر میں بسنے والوں لوگوں کے معاملات زندگی میں بھی آسانی ہو گی۔

Exit mobile version