Site icon روزنامہ کشمیر لنک

وزیر اعلیٰ پنجاب نے 1122 موبائل ایپلی کیشن کا افتتاح کر دیا

وزیر اعلیٰ

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ریسکیو 1122 موبائل ایپلی کیشن کا افتتاح کر دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے موبائل ایپلی کیشن کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ ریسکیو 1122 موبائل ایپلی کیشن سے بروقت رسپانس میں مدد ملے گی اور موٹر بائیکس ریسکیو سروس کا دائرہ کار بھی باقی 27 اضلاع تک بڑھایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریسکیو سروس کا دائرہ کار جون تک ہر تحصیل تک بڑھا دیا جائے گا۔

ڈی جی ریسکیو سروسز پنجاب نے وزیر اعلیٰ کو ایپلی کیشن کی خصوصیات پر بریفنگ دی۔

Exit mobile version