وزیراعظم عمران خان نے گوادر میں ماہی گیروں کی جانب سے ایک ماہ سے جاری دھرنے کا نوٹس لے لیا۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ گوادر کے ماہی گیروں کے جائز مطالبات کا نوٹس لیا ہے، ٹرالرز کے ذریعے غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ عمران خان نے کہا کہ غیر قانونی ٹرالرز سے مچھلی کے شکار پر وزیراعلیٰ بلوچستان سے بات کروں گا۔
I have taken notice of the very legitimate demands of the hardworking fishermen of Gwadar. Will be taking strong action against illegal fishing by trawlers & will also speak to CM Balochistan.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 12, 2021
امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے وزیراعظم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم ضدی لوگ نہیں ہیں، حل پر یقین رکھتے ہیں، وزیراعظم نے اعلان کیا ہے تو مثبت سمجھتے ہوئے اس کا خیرمقدم کرتےہیں۔ مولاناہدایت الرحمان بلوچ کا کہنا تھا کہ گوادر کے مسائل حل ہوں تو ہم سے زیادہ خوشی کسے ہو گی۔
ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ عملدرآمد کا ہے، وزیراعظم نے نوٹس لیا ہے تو عملدرآمد کی توقع ہے، امید ہے کہ ہماری توقع پوری ہو گی۔