Site icon روزنامہ کشمیر لنک

اسد قیصرکی آڈیو لیک نےحکومتی منصوبہ بندی کابھانڈا پھوڑ دیا

اسد قیصر

صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر و ممبر قانون ساز اسمبلی چوہدری محمد یاسین نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر کی وائرل ہونے والی آڈیو لیک نے حکومتی منصوبہ بندی کا بھانڈا بیچ چورہائے میں پھوڑ دیا ہے۔ پاکستان میں بلدیاتی انتخابات سے قبل ہی تحریک انصاف کی حکومت نے دھاندلی کا پلان طے کر لیا ہے۔

قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر کی وائرل ہونے والی آڈیو لیک نے حکومتی منصوبہ بندی کا بھانڈا بیچ چورہائے میں پھوڑ دیا ہے۔ الیکشن کمیشن فنڈز کے ذریعے دھاندلی کے پروگرام کا نوٹس لے اور بلدیاتی انتخابات تک تمام فنڈز منجمند کر دیئے جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے پیسے کے ذریعے دھاندلی کی منصوبہ بندی کر لی ہے یونین کونسل اور وارڈ کی سطح تک تحریک انصاف کے پاس کوئی تنظیم سازی نہیں ہے اس لیے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کیلئے تحریک انصاف کے پاس دھاندلی کے سوا کوئی چارہ ہی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی طرح دیگر وفاقی اور صوبائی وزرا بھی اس دھاندلی کا حصہ ہیں یہ لوگ فنڈز کو سیاسی رشوت کے طور پر استعمال کر رہے ہیں جو واضح دھاندلی ہے۔ ایک طرف تو ملک معاشی طور پر تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا گیا ہے اور دوسری جانب ان لوگوں نے قومی خزانے کو سیاسی رشوت کے طور پر استعمال شروع کر رکھا ہے۔

چوہدری یسین نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نوٹس لے اور بلدیاتی انتخابات تک نئی سکیموں پر پابندی لگائی جائے اور فنڈز کو منجمند کیا جائے تاکہ دھاندلی کا راستہ روکا جائے اور صاف وشفاف بلدیاتی انتخابات کا راستہ ہموار ہو سکے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے الیکشن کمیشن کو دبا میں لانے کیلئے مسلسل الیکشن کمیشن کے خلاف محاذ کھول رکھا ہے یہ لوگ ہر جگہ ناکامی کے باوجود اپنی مرضی کے نتائج چائیے لیکن سیاسی حالات تبدیلی کی جانب گامزن ہیں۔

Exit mobile version