کرپشن

کرپشن ملک میں قانون کی حکمرانی نہ ہونے کی علامت ہے: وزیراعظم

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپشن ملک میں قانون کی حکمرانی نہ ہونے کی علامت ہے۔

اسلام اور دہشتگردی کا کوئی تعلق نہیں اور کوئی بھی مذہب دہشتگردی کی اجازت نہیں دیتا۔ ان کا کہنا تھا کہ قانون کی عملداری نہ ہونے سے ملک ترقی نہیں کرتا۔ کرپشن ملک میں قانون کی حکمرانی نہ ہونے کی علامت ہے، امیر طبقے کی کرپشن کے باعث ہم اب تک ترقی پذیر ملکوں میں ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ غلطیاں حکمرانوں نے کیں لیکن بدنام پاکستان ہوا، جمہوریت وہاں مستحکم ہوتی ہے جہاں قانون کی حکمرانی ہو۔ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر میں جو کچھ کررہا ہے اس پر کچھ نہیں کہا جا رہا، بھارت پر کوئی مغربی ملک تنقید نہیں کرتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں