Site icon روزنامہ کشمیر لنک

پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے والے پی ٹی آئی رہنما گرفتار

پولیس اہلکار

میانوالی جلسے میں تلاشی کے دوران پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے والے تحریک انصاف کے مقامی رہنما امیر خان سوانسی کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے کا واقعہ میانوالی میں ہفتے کے روز ہونے والے وزیراعظم عمران خان کے جلسے میں پیش آیا تھا جہاں امیرخان سوانسی نے جلسہ گاہ میں تلاشی کے لیے روکنے پر پولیس اہلکار کو تھپڑ مار دیا تھا۔ ڈی پی او میانوالی کے مطابق تحقیقات کے بعد پی ٹی آئی رہنما کےخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، ڈی ایس پی کی انکوائری میں پی ٹی آئی رہنما ملزم قرار پائے تھے جس کے بعد انھیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

Exit mobile version