Site icon روزنامہ کشمیر لنک

شوگر مل ریفرنس: حمزہ شہباز نے بریت کی درخواست دائر کردی

شوگر

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے صاحبزادے اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے رمضان شوگر مل ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کر دی۔

لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں حمزہ شہباز نے مؤقف اختیار کیا کہ رمضان شوگر مل کے لیے نالہ بنانے کے الزام میں ریفرنس دائر کیا گیا تاہم بنایا گیا نالہ رمضان شوگر مل یا کسی پرائیویٹ ادارے کی ملکیت نہیں۔ حمزہ شہباز کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ رمضان شوگر مل کا اکیلا مالک نہیں ہوں۔ رمضان شوگر مل کا چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او ) ہونے کی بنیاد پر ملزم بنایا گیا۔ نیب ریفرنس بدنیتی اورسیاسی بنیاد پر مبنی ہے، کیس حکومتی ایما پر سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا۔

حمزہ شہباز نے نیب کے نئے آرڈنینس کو بنیاد بنا کر لاہور ہائیکورٹ میں بریت کی درخواست دائر کی جس میں استدعا کی گئی ہے کہ جرم ثابت ہونے کا کوئی امکان نہیں لہٰذا عدالت بری کرنے کا حکم جاری کرے۔

Exit mobile version