آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے قائد و سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے ہرسازش کا ڈٹ کرمقابلہ کیا ریاستی تشخص پرکبھی آنچ نہیں آنےدی۔
کہ آزاد کشمیر کا یہ خطہ کسی نے تھالی میں رکھ کر پیش نہیں کیا اس کیلئے ہمارے آبااجداد نے لاکھوں جانوں کی قربانیاں دی ہیں۔
مسلم کانفرنس ریاست کے تشخص کی امین ہے ساری کشمیری قوم اس موقف پر ایک ہے۔ پاکستانی عوام اور مسلح افواج کی قربانیوں کو راہگاں نہیں جانے دیں گے مسئلہ کشمیر پر ہمارا اصولی موقف ہے بین اقوامی دنیا تسلیم کرے اگر کوئی فیصلہ مسلط کیا گیا تو پاکستان کو نقصان ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مجاہد منزل راولپنڈی میں مسلم کانفرنس کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا کشمیر کے مستقبل کے حوالہ سے موقف واضح ہے وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدلقیوم نیازی ہمارے ساتھی تھے وہ شریف اور دیانتدار آدمی ہیں۔
موجودہ آزاد حکومت ابھی ابتدائی تیاریوں میں ہے۔ نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر کی حثیت کو تبدیل کر کے اکثریک کواقلیت میں تبدیل کیا ہے۔ جس پر پاکستانی حکومت اور کشمیر عوام نے مسترد کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان میں مقبوضہ کشمیر پر جارحانہ قبضہ کرنے کے باوجود پوری دینامیں تسوائی کا سامنا کیا ہے 5اگست 2019کے بعد ہندووں کو لا کر مقبوضہ کشمیر میں بسایا جا رہا ہے۔ ہندوستان کے ساتھ جب بھی بات ہو گی وہ 5اگست 2019سے قبل کے قانون کے تحت ہو گی۔ سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ سندھ اور پنجاب سے لوگوں کو لا کر یہاں نوکریاں دی جا رہی ہیں۔
اس اقدام سے پاکستان کونقصان ہو گا۔ مسلم کانفرنس ریاستی تشخص کو ہر گز پامال نہیں ہونے دے گی۔ مسلم کانفر نس نظیریہ الحاق پاکستان کی ظامن تحریک آزادی اور ریاستی تشخص کی علامت ہے۔ مسلم کانفرنس کشمیری عوام کی امنگوں کی ترجمان ہے۔ مسلم کانفرنس نے ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے، ریاستی تشخص پر کبھی کوئی آنچ نہیں آنے دی ریاستی تشخص کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کی۔