Site icon روزنامہ کشمیر لنک

بابر اعظم سے ٹی 20 میں ٹاپ پوزیشن چھن گئی ٹیسٹ میں بھی تنزلی

بابر اعظم

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نمبر ون پوزیشن چھن گئی ہے اور ٹیسٹ کرکٹ میں بھی ان کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے۔

آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی تازہ ترین ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگز جاری کی ہیں جس کے مطابق ٹیسٹ میں انگلینڈ کے کپتان جو روٹ پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ آسٹریلیا کے مارنس لبوشین کیرئیر کی بہترین رینکنگ حاصل کرتے ہوئے دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ آسٹریلیا ہی کے اسٹیون اسمتھ تیسرے اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم ایک درجے تنزلی کے بعد آٹھویں سے نویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ آسٹریلیا کے پیٹ کمنز ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے بولرز کی فہرست میں پہلے اور بھارت کے روی چندرن ایشون دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی کا تیسرا نمبر ہے۔ پاکستان کے ساجد خان 52 درجے بہتری کے ساتھ 49 ویں نمبرپر آگئے جبکہ حسن علی ٹیسٹ بولرز میں دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

محدود اوورز کی رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے دو میچز میں اچھی کارکردگی نہ دکھانے کے باعث پاکستان کے کپتان بابر اعظم دو درجے تنزلی کے بعد پہلی سے تیسری پوزیشن پر چلے گئے ہیں جبکہ انگلش بلے باز ڈیوڈ ملان پہلے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم ایک درجہ ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ پاکستان کے بابر اعظم بدستور چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں پہلی 8 پوزیشن پر کوئی تبدیلی نہیں ہوئی جبکہ پاکستان کے شاداب خان ایک درجہ ترقی کے بعد آٹھویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

Exit mobile version