پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ میں نے کبھی بنی گالا کے رہائشی اخراجات کے لیے ایک روپیہ تک ادا نہیں کیا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ میرے جیسے مرضی تعلقات ہوں لیکن ہمیشہ سچ بولنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے نیا پاکستان بنانے کے لیے جس حد تک ہوسکتا تھا پی ٹی آئی کی مدد کی۔
یاد رہے کہ ایک انٹرویو کے دوران پی ٹی آئی کے سابق رہمنا و جسٹس (ر) وجیہ الدین احمد نے کہا تھا کہ عمران خان کا بنی گالہ کا گھر چلانے کے لیے جہانگیر ترین اور دیگر افراد 30 لاکھ روپے ماہانہ دیا کرتے تھے، جو بعد میں 50 لاکھ روپے ماہانہ کر دیا گیا۔
ان کے اس بیان میں وزیراطلاعات فواد چوہدری نے انہیں مسخرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جسٹس (ر) وجیہ الدین کو ان کے گھر والے بھی نہیں پہچانتے۔