Site icon روزنامہ کشمیر لنک

چوہدری غلام عباس کی برسی کل بھرپور طریقے سے منانے کا فیصلہ

آل جموںوکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ 18 دسمبر کو ریاست جموںوکشمیر کے عظیم قومی رہنماء قائد ملت چوہدری غلام عباس کی 54 ویںبرسی کو بھرپور طریقے سے منائیں گے۔

تحریک آزادی کشمیر نازک موڑ سے گزر رہی ہے۔ ایسے حالات میںمرحوم کی برسی کو پہلے سے بڑھ کر شان و شوکت اور عزت و احترام سے منانے کی ضرورت ہے۔ سردار عتیق احمد خان نے ان خیالات کا اظہار یہاں مسلم کانفرنس کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ایک اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں قائد ملت چوہدری غلام عباس کی برسی کو شاندار طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس اجلاس میں مسلم کانفرنس کی سیکرٹری جنرل محترمہ مہرالنساء ، استقبالیہ کمیٹی کے سیکرٹری عاصم زاہد عباسی، انتظامیہ کمیٹی کے سیکرٹری سردار عظمان فدا،رابطہ کمیٹی کے سیکرٹری ڈاکٹر عابد عباسی، سوشل میڈیا کمیٹی کے سیکرٹری راجہ زرین خان، مسلم کانفرنس شعبہ خواتین ونگ کی چیئرپرسن محترمہ افشاں سعید ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری بشری سلیم چشتی ایڈووکیٹ، وائس چیئرمین محترمہ گلنار اقبال،چیئرمین پبلسٹی ونگ راجہ محمد لطیف حسرت، مسلم کانفرنس ضلع سدھنوتی کے صدر سردار عابد رزاق ،ضلع اسلام آباد کے جنرل سیکرٹری سید ظفر علی شاہ، سٹی صدر راولاکوٹ خواجہ محمد جاوید، ملک محمد عارف ، فیصل رفیق، صاحبزادہ حفیط عباسی، سردار واجد حنیف ، جلیل احسن عباسی اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں استقبالیہ ،انتظامی اور دیگر کمیٹیوں کی اب تک کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔ رابطہ عوام مہم کو تیز کرنے ، دوسری سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں سے رابطہ کرنے اور میڈیا مہم کو متحرک کرنے کے اہم فیصلے کئے گئے۔

Exit mobile version