واٹس ایپ نےوائس میسج بھیجنے سے پہلے ’’آڈیو پری ویو‘‘ کا فیچر متعارف کروادیا۔
واٹس ایپ کے نئے فیچر سے صارفین اب آڈیو پیغام کو دوسروں تک بھیجنے سے پہلے سن سکیں گے۔ واٹس ایپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فیچر کی مدد سے صارفین میسج بھیجنے سے پہلے اپنی آواز سن کر پیغام کی معلومات کی درستگی کا اندازہ کرسکتے ہیں۔ میٹا کی ملکیتی میسجنگ سروس نے کہا کہ یہ فیچر حالیہ ہفتوں میں آہستہ آہستہ شروع کیا گیا ہے۔ اور اب یہ اینڈرائیڈ، آئی او ایس، ویب اور ڈیسک ٹاپ سمیت تمام پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے۔
They’re not mistakes, they’re rehearsals. Now you can preview your voice messages before you hit send. pic.twitter.com/ohnEVrGTvD
— WhatsApp (@WhatsApp) December 14, 2021
وائس میسج کو پری ویو کرنے کا آپشن اس وقت ظاہر ہوتا ہے جب آپ کسی ریکارڈنگ کو ختم کرنے کے لیے اسٹاپ بٹن کو دباتے ہیں۔ اس کے بعد آپ اسے پلے آئیکن کے ساتھ سن سکتے ہیں، ٹریش آئیکن کے ساتھ حذف کر سکتے ہیں یا سینڈ بٹن کے ساتھ بھیج سکتے ہیں۔
واٹس ایپ نے یہ فیچر ایشیائی صارفین کی درخواست پر متعارف کروایا ہے۔ واٹس ایپ نے اس ضمن میں بھارت، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک کاحوالہ دیا ہے۔