Site icon روزنامہ کشمیر لنک

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے نواز شریف کیلئے شعر لکھ دیا

گورنر

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے لیے شعر لکھ دیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کرپشن کے خاتمے کا مینڈیٹ لے کر آئی ہے۔ ڈبل شاہ اب ڈبل شریف بن گیا ہے۔ دوسرا ہم پر کرپشن کا الزام لگاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شریف فیملی کے ملازمین کے اکاؤنٹس سے اربوں روپے گھمائے گئے۔ 17 ہزار ٹرانزیکشنز پکڑی گئیں۔ منی ٹریل مل گئی ہے۔ دوسروں پر الزام نہ لگائیں خود کو دیکھیں، یہ کرپشن میں ایک دوسرے کے پارٹنر ہیں، ایک دوسرے کی کرپشن چھپاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈبل شریف کے دھندے کو ہم نے بے نقاب کیا ہے۔ ڈبل شریفوں نے اپنے دور میں جو پاکستان کے ساتھ کیا ہے شاید ہی کسی نے کیاہو گا۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا 1973 میں نیشنلائزیشن کا آغاز ہوا تو بڑے گروپس سرمایہ لے کر پاکستان سے باہر گئے۔ پاکستان کے کاروباری حلقے آج تک پالیسیوں پر بھروسہ نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وبا میں کئی ممالک کی معیشت کو نقصان ہوا لیکن پاکستان نے وبا میں اپنی معیشت کا زیادہ نقصان نہیں ہونے دیا۔ جو لوگ پاکستان کو اس وقت دیوالیہ کہہ رہے ہیں اورہمارے لیے مشکلات پیدا کر رہے ہیں یہ نہیں چاہتے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری آئے۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا نواز شریف کے لیے شعر لکھا ہے،

تم سے انوگریشن بھی کرالیں گے تم آؤ تو سہی

تمہیں جیل میں بھی ڈالیں گے تم آو تو سہی

Exit mobile version