Site icon روزنامہ کشمیر لنک

افغان عوام شدید مشکلات کا شکارہے دنیا غفلت کا مظاہرہ نہ کرے

شدید

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان کے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں لہذا دنیا افغانستان کے معاملے پر غفلت کا مظاہرہ نہ کرے۔

افغانستان میں بگڑ تی انسانی صورتحال پر اسلامی تعاون تنظیم کا اجلاس کل اسلام آباد میں ہو گا۔ او آئی سی کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کے لیے مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ اجلاس میں او آئی سی کے رکن ممالک، مبصرین کے وزرائے خارجہ کے علاوہ اقوام متحدہ، بین الاقوامی مالیاتی اداروں، امریکا، برطانیہ، فرانس، چین، روس، جرمنی اور اٹلی کے مندوبین بھی شامل ہوں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ افغانستان کے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ افغانستان میں انسانی بحران جنم لے سکتا ہے اسی وجہ سے دنیا کی توجہ افغانستان کی جانب مبذول کرانے کیلئے وزرائے خارجہ کانفرنس کا انعقاد کر رہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جو لوگ افغانستان کے زمینی حقائق سے باخبر ہیں وہ کہہ رہے ہیں کہ بائیڈن انتظامیہ کو اپنی پالیسی کا از سرنو جائزہ لینا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا افغانستان کے مسئلے پر دنیا غفلت کا مظاہرہ نہ کرے۔ آج پاکستان کے مؤقف کی تائید میں دنیا بھر سے آوازیں آرہی ہیں۔ یورپی یونین سے بھی افغانستان پر پاکستان کے مؤقف کی تائید میں آواز آرہی ہے۔ یورپی پارلیمنٹ کے ارکان بھی اب کہہ رہے ہیں کہ افغانستان میں غذائی قلت پر قابو پانا ہماری ذمہ داری ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان سے متعلق پیشر فت نظر آرہی ہے، او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کی غیرمعمولی کانفرنس تاریخی ثابت ہو گی۔

Exit mobile version