Site icon روزنامہ کشمیر لنک

فیس بک نے اسرائیلی اور بھارتی کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی

فیس بک

فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا نے جاسوسی اور دیگر غیرقانونی سائبر سرگرمیوں میں ملوث کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق میٹا نے ہیکنگ میں ملوث گروپس سے منسلک ایک ہزار 500 فیس بک اور انسٹاگرام پیجز کو ہٹا دیا ہے۔ فیس بک نے 50 ہزار سے زائد افراد کو انتباہ جاری کیا ہے جن کے بارے میں اس کا خیال ہے کہ 100 سے زائد ممالک میں جاسوسی کی کمپنیوں نے انہیں نشانہ بنایا ہے۔

جاسوسی میں ملوث کمپنیوں میں اسرائیل کی چار اور بھارت کی ایک کمپنی بھی شامل ہیں۔

Exit mobile version