Site icon روزنامہ کشمیر لنک

مضبوط مقامی حکومت کا وعدہ صرف عمران خان نے پورا کیا

مضبوط

وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ مضبوط مقامی حکومت کا وعدہ صرف عمران خان نے پورا کیا ۔ یہ آسان ہے وزیراعلیٰ کی صورت میں ڈکٹیٹر رکھو کام چلاؤ جو پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی روایت ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات فوادچودھری کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات اہم ہیں ۔ پہلی بار براہ راست ووٹ سے منتخب نمائندوں کو اختیارات منتقل ہو رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ مضبوط مقامی حکومت کا وعدہ صرف عمران خان نے پورا کیا ۔ پہلی بار حکومت نے شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کروائے۔صرف عمران خان وہ لیڈر ہیں جو ملک اور لوگوں کیلئے سوچتے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ یہ آسان ہے وزیراعلیٰ کی صورت میں ڈکٹیٹر رکھو کام چلاؤ جو پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی روایت ہے۔سندھ کےلوگ آج بھی اس روئیے کا شکار ہیں۔پنجاب میں بھی بااختیار نظام قائم ہونےجا رہا ہے۔

Exit mobile version