Site icon روزنامہ کشمیر لنک

ڈیوٹی پر شادی کی پیشکش قبول کیوں کی؟ خاتون فوجی گرفتار

ڈیوٹی

افریقی ملک نائجیریا میں ڈیوٹی کے دوران شادی کی پیشکش قبول کرنے والی خاتون فوجی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

فوج کے ط کہا کہ خاتون نے وردی میں ایسے تعلقات قائم کر کے فوجی قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے۔ گذشتہ ہفتے ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں ایک شخص ہاتھ میں انگوٹھی لیے خاتون فوجی افسر کو گھٹنے ٹیک کر شادی کی پیش کش کرتے دکھائی دیا۔ جسے اس نے خوشی خوشی قبول کر لیا۔

اس کے اس عمل کے بعد خاتون پر متعقلہ اداروں کی جانب سے کاروائی کی گئی ہے۔ خواتین کے حقوق کی تنظیم کی جانب سے خاتون فوجی ہونے کی وجہ سے امتیازی سلوک برتنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسی کبھی بھی کوئی کاروائی مرد فوجی کے خلاف نہیں کی گئی۔

انسانی حقوق کی کارکن اور نائجیریا کی سابق صدارتی امیدوار اومویل سوورے نے فوج کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ‘عورت سے نفرت’ کے قرار دیا ہے۔ این وائے ایس سی کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

Exit mobile version