پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیرکی جانب سے ضلع باغ میں مہنگائی اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف زبردست احتجاج کیا گیا۔
احتجاجی ریلی کی قیادت سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ وسطی باغ اور چیئر مین پی وی او سردار ضیا ء القمر نے کی۔ مظاہرین شہر بھر کا چکر لگانے کے بعد حیدری چوک میں جمع ہوئے۔ جہاں اجتماع ایک جلسے کی صورت اختیار کر گیا۔ مظاہرین نے پارٹی پرچم اور بینر اٹھا رکھے تھے۔
ان بینروں اور کتبوں پر پر حکومتی پالیسیوں کے خلاف نعرے اور احتجاج کرنے والوں کے مطالبات درج تھے۔ مظاہریں نے حکومتی پالیسیوں بد عنوانیوں مہنگائی کرپشن سرکاری وسائل کی بے دریغ استعمال اور جنگلات کی کٹائی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ بعدازں احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے حکومت پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی اور انتقامی کاروائیوں کو بند نہ کیا گیا تو پر امن احتجاج پر تشدد احتجاج میں تبدیل ہو سکتا ہے۔
احتجاجی ریلی کی قیادت سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ وسطی باغ اور چیئر مین پی وی او سردار ضیا ء القمر نے کی۔ مظاہرین شہر بھر کا چکر لگانے کے بعد حیدری چوک میں جمع ہوئے۔ جہاں اجتماع ایک جلسے کی صورت اختیار کر گیا۔ مظاہرین نے پارٹی پرچم اور بینر اٹھا رکھے تھے۔
مظاہرین نے حیدری چوک کو بند رکھا اور ٹائر جلا کر احتجاج کر تے رہے تھے۔ مظاہرے کے اختتام پر سردار ضیاء القمر نے مظاہرے میں شامل لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں اس عزم کااظہار کیا کہ اس طرح کے احتجاج جاری رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے حقیقی مسائل کے حل کے لیے وہ حکومت کے خلاف کسی بھی حد تک جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے اپنی روش تبدیل نہ کی تو ہمیں پر امن سے پر تشدد احتجاج کا راستہ اختیار کرنا ہو گا۔ اس موقع پر امن و امان کو بحال رکھنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری بھی موجود رہی۔
شہزاد خان معروف ریڈیو براڈ کاسٹر اور باغ آزاد کشمیر میں ڈیلی کشمیر لنک ڈاٹ کام کے نامہ نگار ہیں۔