Site icon روزنامہ کشمیر لنک

الیکشن میں شکست: وزیراعظم نے وزیراعلیٰ کے پی کو طلب کرلیا

الیکشن

پشاور: خیبرپختونخوا میں بلدیاتی الیکشن میں شکست کےبعد وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ محمود خان کو اسلام آباد طلب کرلیا۔

ذرائع کےمطابق وزیراعظم کے طلب کرنے پر محمود خان اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جہاں وہ وزیراعظم کو بلدیاتی انتخابات کے نتائج پر بریفنگ دیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزرا کو ان کے حلقوں میں شکست، الیکشن میں کہاں اور کیوں شکست ہوئی۔ اس تمام صورتحال پر وزیراعلیٰ وزیراعظم کو رپورٹ دیں گے۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ وزیراعلیٰ کے پی وزیراعظم کو ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق آگاہ کریں گے جب کہ بلدیاتی انتخابات کے دوران ساتھ نہ دینے والے ارکان پارلیمنٹ اور سینئر رہنماؤں کی نشاندہی کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم بلدیاتی انتخابات کے اگلے مرحلے کی حکمت عملی کے لیے گائیڈ لائنز دیں گے۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں جے یو آئی نے واضح کامیابی حاصل کی جس میں اسے چیئرمین کی 17 اور میئر کی 3 نشستیں ملیں جب کہ ایک بھی میئر شپ پی ٹی آئی کے حصے میں نہ آئی۔

Exit mobile version