افغانستان میں طالبان کی حکومت کے قیام کے بعد ٹی وی پر پہلا میوزک شو براہ راست نشر کیا گیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے سے تعلق رکھنے والی افغان صحافی یلدا حاکم نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لائیو میوزک شو کے بارے میں آگاہ کیا۔ یلدا حاکم نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ اگست میں طالبان کی حکومت کے قیام کے بعد پہلی مرتبہ طلوع ٹی وی نے لائیو میوزک شو نشر کیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ یہ ’شب یلدا یعنی سردیوں کی آمد کی خوشی‘ سے متعلق ایک شو تھا۔ برطانوی صحافی نے مزید لکھا کہ شب یلدا اندھیرے میں روشنی کی فتح کا جشن ہے۔ یلدا حاکم نے اپنی ٹوئٹ میں افغانستان کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
For the first time since the Taliban takeover in August, Tolo TV put to air live music on its channel. It was to mark "Shab-e-Yalda" – a winter solstice celebration. The night of Yalda celebrates the triumph of light over darkness #Afghanistan pic.twitter.com/0PayIemSjM
— Yalda Hakim (@SkyYaldaHakim) December 21, 2021